دُرِّ عَدَن — Page 42
در عدن بسم الله السميع الدعاء حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب پر بیماری کے دوبارہ حملہ پر نیز منصورہ بیگم کی علالت مسلسل پر یہ دعائیہ نظم لکھی گئی۔مندرجہ بالا دعا کا ایک شعر یہ بھی تھا جو ایک سے دو ہو جانے کی وجہ سے اس وقت میں نے نکال دیا تھا؎ تو چاہے اگر خاک کی چٹکی میں شفا دے ذرة ہر ناچیز کو اکسیر بنا دے اے محسن و محبوب خدا اے مرے پیارے اے قوت جاں اے دل محزوں کے سہارے (مبارکه) اے شاہ جہاں! نور زماں، خالق و باری ہر نعمت کونین ترے نام پہ واری یارا نہیں پاتی ہے زباں شکر و ثنا کا احساں سے بندوں کو دیا اذن دعا کا کیا کرتے جو حاصل یہ وسیلہ بھی نہ ہوتا یہ آپ سے دو باتوں کا حیلہ بھی نہ ہوتا 42