دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 15 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 15

15 جب ناؤ بھنور میں گھرتی ہے جب موت نظر میں پھرتی ہے جب حیلے سب ہو چکتے ہیں انساں بے بس ہو جاتا ہے جب دم سینے میں ٹھٹتا ہے جب دل میں ہو کیں اٹھتی ہیں جب ”جینا“ کڑوا لگتا ہے، جب ”مرنا‘ دل کو بھاتا ہے جب بڑے بڑے جی چھوڑتے ہیں جاں دینے کو سر پھوڑتے ہیں اس وقت بس ایک مسلماں“ ہے جو صبر کی شان دکھاتا ہے تا یہ برکت سب " اسلام" کی ہے تعلیم اس رحمت عام کی ہے جو نسخہ تسکین" وہ لایا دل مسلم کا ٹھیراتا ہے بے آس کی آس بن جاتا ھـ بھیج پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا درود اس محسن پر تو دن میں سو سو بار سردار در عدن