دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 14 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 14

در عدن پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار (1) ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کا ایک بیش بہا ثمرہ اور آپ کا ایک بڑا احسان (منجملہ بے شمار احسانات کے ) یہ بھی ہے کہ آپ پر سچا ایمان لانے والا کبھی رنج و غم یاس و ناامیدی کا شکار ہوکر نہیں مرتا۔کیا بلحاظ اس کے کہ ایک مسلمان کا مقصد اصلی دنیوی اغراض یا تعلقات سے بہت اعلی اور برتر ہے اور کیا اس لئے کہ مسلمان کا خداحی و قیوم و قادر و توانا ہے اور اس کے ایمان کا درجہ بلند۔مبارکہ جب وقت مصائب کی صورت اک بندے کو دکھلاتا ہے جب تاریکی چھا جاتی ہے غم کا بادل گھر آتا ہے ہر گام پہ پاؤں پھسلتے ہیں آفات کے جھکڑ چلتے ہیں جب صبر کا دامن ہاتھوں سے رہ رہ کر چھوٹا جاتا ہے جب آنکھیں بھر بھر آتی ہیں امیدیں ڈوبی جاتی ہیں جب یاس کا دریا چڑھتا ہے دل اس میں غوطے کھاتا ہے 14