دُرِّ عَدَن — Page 64
در عدن بهتان پر صبر ایک یاد گار نظم محترم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب 1939 ء میں خاکسار مالیر کوٹلہ ایک ہفتہ کے لئے گیا۔اس وقت خاکسار کے رشتہ کی بات محمودہ بیگم سے چل رہی تھی۔میں نے اپنی آٹو گراف سیدہ بڑی پھوپھی جان حضرت نواب مبار کہ بیگم کو دی کہ کوئی نصیحت لکھ دیں۔دوسرے روز خاکسار نے ان سے پوچھا کہ لکھ دیا ہے تو فرمایا ابھی ٹھہر و دعا کر رہی ہوں۔چنانچہ دو دفعہ اسی طرح فرمایا تو پھر خاکسار کی واپسی کے دن سے ایک روز قبل مجھے بلا کر آٹوگراف دی اور کہا کے تمہارے لئے دعا بہت کی ہے اور یہ اشعار میرے دل میں آئے ہیں جو لکھ دئے ہیں جن کا عنوان تھا ” بہتان پر صبر خاکسار ذیل میں ان کا عکس شائع کر رہا ہے تا کہ احباب جماعت اس اصول پر عمل کر کے اپنی زندگیوں کو پرسکون اور کامیاب بناسکیں اور اللہ تعالی کی حفاظت میں رہیں۔آمین ثم آمین۔مبر ہر رنگ میں اچھا ہے پر اے مرد عقیل غلط الزام ہو صبر تو ہے صبر جمیل لوگ سمجھیں گے تو سمجھیں یہ خطا کا ہے ثبوت تم سمجھ لو کہ ہے سو بات کی اک بات "سکوت" 64