دُرِّ عَدَن — Page 52
در عدن وو ہو گیا آخر نمایاں فرق نورو نار کا جب دل صافی میں دیکھا عکس روئے یار کا بن گیا وہ بہر عالم آئینہ ابصار کا جس نے دیکھا اس کو اپنی ہی جھلک آئی نظر مدتوں جھگڑا چلا دنیا میں ”نور و نار “ کا خوب بھڑ کی آگ عالم بن گیا ” دارالفساؤ“ ابتداء سے کام ہے ” ہیزم کشی“ کفار کا وو پر خدا سے ڈرنے والے کب ڈرے اغیار سے بڑھ کے کب آگے قدم پیچھے ہٹا اخیار کا سب سے افضل تھے مگر اصحاب ختم المرسلین خلق میں کامل نمونہ عشق کے کردار کا ترند اعداء میں گھر کر بھی نہ ”ڈر" جانا کبھی خواہش اعلائے حق تھی، شوق تھا دیدار کا 52