دُرِّ عَدَن — Page 28
در عدن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک فارسی نظم کا منظوم اُردو ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کی ایک فارسی نظم جس کا مطلع ہے۔زخم اے محبت! عجب آثار نمایاں کردی و مرہم برہ یار تو یکساں کردی کا ترجمہ اردو نظم میں پیش کیا جاتا ہے (مبارکہ) اے محبت کیا اثر تو نے نمایاں کر دیا زخم و مرہم کو رہ جاناں میں یکساں کر دیا تو نے مجموع دو عالم کو پریشاں کر دیا ” عاشقوں کو تو نے سرگرداں و حیراں کر دیا تیرے جلووں نے بہت ذرے کئے خورشید وار خاک کی چٹکی کو مثل ماہ تاباں کر دیا تیرے زائر ہیں ترے اعجاز کے منت پذیر واپسی کے چن دئے در ، دخل آساں کر دیا 28