دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 101 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 101

101 در عدن اور ایسی ہی نسلیں چلیں اور ہمیشہ میری دعا رہتی ہے کہ ہم سب کی اولادیں در اولادیں اور نسلیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل کی روحانی اور جسمانی اولادیں ہیں اسی نام سے منسوب حقیقی رنگ میں ہونے اور روحانی اور جسمانی اولاد کہلانے کے ہمیشہ قابل رہیں۔میرے مولا ! تیرا دامن رحمت کبھی بھی ہاتھوں سے نہ چھوٹے ، اور ہم کو بھی اور ہماری سب اولا دوں کو ہماری نسلوں کو تا قیامت اپنے سچے عاشق رسول کریم کے عاشق حضرت مسیح موعود کے فدائی بنائے رکھنا۔ہم جسمانی اور روحانی اولا دکہلانے کے حقیقی معنوں میں قابل رہیں۔تیرے در سے کبھی دھتکارے نہ جائیں۔یہی دعا آپ کی سب روحانی نسلوں کے لئے بھی ہے۔میرے قریب و مجیب ہنعم المجیب ! ہم تیرے ہی ہو جائیں اور تو ہمارا ہو جائے۔تیری رضا ، تیری لا زوال محبت کی دولت کا خزانہ نصیب ہو۔آمین۔والسلام مبارکہ ] جو مجھے چاہتے تھے ، چاہ کو پہچانتے تھے ان کی فرقت کی وہ تنویر کہاں سے لاؤں؟ کاغذی عکس بھی ہیں دل یہ مرے نقش مگر بولتی ہنستی وہ تصویر کہاں سے لاؤں؟ وہ کہاں پیار، وہ آپس میں دلوں کی باتیں آہ اس خواب کی تعبیر کہاں سے لاؤں؟ دل پژمردہ میں باقی نہ رہی زندہ دلی اب میں وہ شوخی تحریر کہاں سے لاؤں؟