دُرِّ عَدَن — Page 66
در عدن تحریک دعائے خاص دعائے مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں“ (1) یاد ہے چھبیس مے سن آٹھ * حزب المومنیں ! وہ غروب شمس وقت صبح محشر آفریں دیکھنے نہ پائے جی بھر کر کہ رخصت ہو گیا مشعل ایماں جلا کر نور دور آخریں ہاتھ ملتے رہ گئے سب عاشقانِ جاں شار لے گیا ” جانِ جہاں کو گود میں جاں آفریں وو جسم اطہر کے قریں مرغان بسمل کی تڑپ ہو رہی تھی روح اقدس داخل خلدِ بریں جس طرف دیکھا یہی حالت تھی ہر شیدائی کی سر به سینه ، چشم باراں، پشت خم، اندوہ گئیں حسرتیں نظروں میں لے کر صورتیں سب کی سوال اب کہاں تسکین ڈھونڈیں ” بے سہارے دل حزیں ۲۲ مئی ۱۹۰۸ء یوم وفات حضرت مسیح موعود علیہ السلام 66