دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 58 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 58

در عدن در ایام کرب مولا سموم غم کے تھپیڑے مانا کہ انتظام دفع بلیات بے پسند پند چاہئے جھلسے گئے ہیں سینہ و دل جاں بلب ہیں ہم جھڑیاں کرم کی ، فضل کی برسات چاہیے عمل ہیں نہیں قابل نظر ہیں خانہ زاد پھر بھی مراعات چاہیے پل مارنے کی دیر ہے حاجت روائی میں بس التفات قاضی حاجات چاہیے اتنا نہ کھینچ کہ رشتہ امید ٹوٹ جائے بگڑے نہ جس سے بات وہی بات چاہئے 58 (الفضل‘ ٫۵جون ۱۹۵۴ء)