دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 51 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 51

سنت تیرے مرسل کی ادا کرتا ہوں پیارے دلبند کو سینہ سے جدا کرتا ہوں پیارے (۲) بزبان عزیزه امته النصیر بیگم یہ نازش صد شمس و قمر تیرے حوالے مولا میرا نایاب پدر تیرے حوالے اس گھر میں پلی، بڑھ کے جواں ہو کے چلی میں پیارے تیرے محبوب کا گھر تیرے حوالے سب چھٹتے ہیں ماں باپ بہن بھائی بھتیجے یہ باغ یہ ہوئے یہ ثمر تیرے حوالے گھر والے تو یاد آئیں گے یاد آئے گا گھر بھی یہ صحن یہ دیوار یہ در تیرے حوالے جب مجھ کو نہ پائیں گے تو گھبرا ئیں گے دونوں یارب میری امی کے پسر تیرے حوالے مجبور ہوں مجبور ہوں منہ موڑ رہی ہوں چھوڑا نہیں جاتا ہے مگر چھوڑ رہی ہوں در عدن الفضل ۳۱۴ر جنوری ۱۹۵۲ء صفحه ۲ 51