دُرِّ عَدَن — Page 41
41 در عدن دع منصورہ بیگم سلمہا کی مسلسل بیماری بڑی ہی پریشان کن تھی کہ اس میں عزیز عبداللہ خان کی ناگہانی شدید علالت سے دل سخت اضطراب میں مبتلا ہو گیا تھا اسی سلسلہ میں رات کو دعا کرتے کرتے کچھ دعائیہ اشعار سے موزوں ہو گئے ہیں جو شائع کرنے کے لئے محض اس لئے ارسال ہیں کہ شاید کسی اور کو بھی عالم درد کی نسبتا پر سکون گھڑیوں میں ان کا پڑھنا اچھا معلوم ہو۔”مبارکہ ] قدیر مرے مولا مرے ولی و نصیر مرے آقا مرے عزیز و اے مجیب الدعاء سمیع و بصیر قادر و مقتدر علیم و خبیر دل کی حالت کو جاننے والے اپنے بندوں کی ماننے والے ورود و رؤف رب رحیم اے غفور! اے میرے عفو و حلیم لطف کر بخش دے خطاؤں کو ٹال دے دے دور کر بلاؤں کو شانی و کافی و حفیظ و سلام مالک خالق الخلق ربی الاعلیٰ حی و و ذوالجلال و الاکرام قیوم ، محیی الموتی واسطہ تجھ کو تیری قدرت کا واسطہ تجھ کو تیری رحمت کا اپنے فضل عظیم کا صدقہ پنے نام کریم کا صدقہ کو تیرا ہی واسطه پیارے میرے پیاروں کو شفا پیارے (آمین) ( الفضل ۲۴۰ فروری ۱۹۴۹ء)