دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 39 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 39

39 در عدن اہل قادیاں کے نام پیغام یہ نظم امیر صاحب جماعت احمدیہ قادیان کی درخواست اور صاحبزادہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب سلمہ اللہ کی تحریک پر کہی گئی تھی۔] خوشا نصیب کہ تم قادیاں میں رہتے ہو دیار مهدی آخر زماں میں رہتے ہو قدم مسیح کے جس کو بنا چکے ہیں ”حرم تم اس زمین کرامت نشاں میں رہتے ہو خدا نے بخشی ہے ”الدار“ کی نگہبانی اسی کے حفظ اسی کی اماں میں رہتے ہو فرشتے ناز کریں جس کی پہرہ داری پر ہم اس سے دور ہیں تم اس مکاں میں رہتے ہو جس کی معطر نفوس عیسی ہے فضا ނ اسی مقام فلک آستاں میں رہتے ہو نہ کیوں دلوں کو سکون و سرور ہو حاصل کہ قرب خطہ رشک جناں میں رہتے ہو