دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 31 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 31

31 در عدن اک نور خاص مرے دل و جاں کو بخش میرے گناہ ظاہر و پنہاں کو بخش رو رو بس اک نظر سے عقدہ دل کھول جائیے دل لیجئے مرا مجھے اپنا بنائیے ہے قابل طلب کوئی دنیا میں اور چیز؟ تم جانتے تم سے سوا کون ہے عزیز دونوں جہاں میں مایہ راحت تمہیں تو ہو جو تم سے مانگتا ہوں وہ دولت تمہیں تو ہو (الفضل ۹ / مارچ ۱۹۴۰ء )