دُرِّ عَدَن — Page 17
17 دنیا سے الگ دنیا کے کمیں ملتے ہیں مگر گھلتے یہ نہیں دنیا تو ان کی ہوتی ہے یہ آپ خدا کے ہوتے ہیں سامانِ معیشت بھی کرنا پھر جیتے جی اس پر مرنا حق نفس کا بھی کرتے ہیں ادا، بیج الفت کے بھی ہوتے ہیں خالق مٹی سے گھڑتا ہے، مٹی میں رہنا پڑتا ہے یہ خاک ہی کرتی پاک بھی ہے مل مل کے یہیں دل دھوتے ہیں لاثانی اُسوہ احمد کا یہ سیدھی راہ دکھاتا ہے بے دنیا چھوڑے مسلم کو دنیا میں خدا مل جاتا ہے بھیج هر طرح کرم فرماتا ھے درود اس محسن پر تو دن میں سو سو بار پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار در عدن