دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 16 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 16

16 (٢) ہمارے پیارے مقدس نبی کی تعلیم ہم کو قطعی ترک دنیا پر مجبور نہیں کرتی اسلام ہم کو خالق و مخلوق ہر دو کے حقوق کی الگ الگ بجا آوری کا حکم دیتا ہے اور دنیا میں رہ کر پھر دنیا سے الگ رہنا سکھاتا ہے۔یہی مذہب ہے جو فطرت کے مطابق ہے اور ہم کو کبھی بھی فطرت کے خلاف مجبور نہیں کرتا۔بشر بن کر ہی خدا کو ڈھونڈ نا یہی نمونہ بانی اسلام نے دکھایا ہے جس نے سب نا قابل عمل سختیوں سے ہم کو بچا لیا۔نیز مسلمان دنیوی امور سے متعلقہ انعامات سے ہر جائز نفع اٹھانے کے ویسے ہی حقدار ہوتے ہیں جیسا کہ دوسری قومیں مگر مقصود اصلی کو نہیں ضائع ہونے دیتے۔مبارکہ جب دنیا میں بیداری والے دین سے غافل سوتے ہیں جب اس کے پیچھے پڑتے ہیں تو اُس کو بالکل کھوتے ہیں پر شاہِ دو عالم کے پیرو کونین کے وارث بنتے ہیں موجود ہے جو مقصود ہے جو دونوں ہی حاصل ہوتے ہیں جاری سب کاروبار جہاں، پر دل میں خیالِ یار نہاں دن کاموں میں کٹ جاتا ہے راتوں کو اُٹھ کر روتے ہیں در عدن