دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 2 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 2

در عدن سیدا ہے آپ کو شوق لقائے قادیاں ہجر میں خوں بار ہیں یاں چشمہائے قادیاں سب تڑپتے ہیں کہاں ہے زینت دارالاماں رونق بستان احمد دل رائے قادیاں جان پڑ جاتی تھی جن سے وہ قدم ملتے نہیں سے ہیں کوچہ ہائے قادیاں قالب بے روح سے فرقت مہ میں ستارے ماند کیسے پڑ گئے ہے نرالا رنگ میں اپنے سماء قادیاں وصل کے عادی سے گھڑیاں ہجر کی کٹتی نہیں بار فرقت آپ کا کیونکر اٹھائے قادیاں روح بھی پاتی نہیں کچھ چین قالب کے بغیر ان کے منہ سے بھی نکل جاتا ہے ہائے قادیاں ہو وفا کو ناز جس پر جب ملے ایسا مطاع کیوں نہ ہو مشہور عالم پھر وفائے قادیاں کیوں نہ تڑپا دے وہ سب دنیا کو اپنے سوز سے درد میں ڈوبی نکلتی ہے صدائے قادیاں 2