درثمین فارسی (جلد اوّل) — Page vii
پھر حصہ نظم ہے جس میں ساری نظمیں روحانی خزائن کی ترتیب سے لکھوائی گئی ہیں۔آخر میں متفرق اشعار، قطعات اور رباعیات ترتیب سے یکجا کر دیے گئے ہیں۔تینوں حصوں میں اضافے بھی ہوئے ہیں مثلاً ایک شعر ہے اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار کآخر کنند دعوی حب پیمبرم یہ شعر تذ کرہ میں نہیں ہے مگر حضرت مصلح موعود نے ایک تقریر (مطبوعہ الفضل 26 دسمبر 1960 ) میں اس شعر کو الہامی فرمایا ہے اس لئے ہم نے الہامی اشعار میں شامل کر لیا ہے۔قارئین کی سہولت کے لئے ٹرانسلٹریشن ہر مصرعے کے نیچے لکھوائی گئی ہے۔اہم الفاظ کی وضاحت ، تلفظ اور انگلش معانی کے لئے گلوسری بنائی گئی ہے۔4 حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی تحریر و تقریر میں دوسرے اساتذہ کے جو اشعار درج فرمائے ہیں ان کا ایک اشاریہ لگا دیا گیا ہے۔4 کتاب کا حجم زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے دو جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس خدمت میں للہی تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہوں۔محترم عبد الخالق بٹ صاحب ( سابق صدر جماعت احمد یہ ایران) نے انتہائی خلوص سے ہر قدم پر رہنمائی کی اور ہر مرحلے پر انتھک کام کیا۔محترمہ نصرای حمزہ صاحبہ نے گلوسری میں تعاون کیا۔محترمہ امتہ الحفیظ محمود بھٹی صاحبہ صدر لجنہ ضلع کراچی کی سر پرستی اور حوصلہ افزائی حاصل رہی۔محترمہ برکت ناصر ملک صاحبہ اور محترم ناصر احمد قریشی صاحب نے عمومی کاموں میں معاونت کی۔محترم شیخ داؤ د احمد صاحب کی مہارت سے کتاب کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔ٹائٹل اور طغروں میں محترم ہادی علی چودھری صاحب کا کمال فن خود بول رہا ہے۔محترم سید عاشق حسین شاہ صاحب ( یو کے فارسی ڈیسک ) نے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی ہدایات کے مطابق اردو ترجمے کی اصلاحات میں معاونت کی۔اس ترجمہ کو مزید نکھارنے کے لئے مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر اشاعت ربوہ اور ان کے ساتھ مکرم منیر احد بسمل صاحب ایڈیشنل ناظر اشاعت ربوہ مکرم محمد یوسف صاحب شاہد اور مکرم ارسلان عارف صاحب مربی سلسلہ نے خدمت کی توفیق پائی۔وہ لطیف و خبیر مولیٰ کریم جس کی نگاہ سے خیر کا ایک ذرہ بھی اوجھل نہیں سب معاونین کو اجر عظیم سے نوازے اور اس سعادت کو ہماری بخشش کا سامان بنادے۔آمین دعا ہے کہ در مشین ہر پڑھنے والے کے قلب و روح میں ایک نیا ایمان اور نیا جذبہ پیدا کرنے کا موجب ہو اور ہمیں اس کے جاری فیضان کا اجر ملتار ہے۔آمین اللہم آمین اے خداوند من گنا ہم بخش سوئے درگاه خویش را هم بخش روشنی بخش در دل و جانم پاک کن از گناه پنهانم گرہ کشائی کن نگا ہے داستانی و دلر بائی کن در دو عالم مرا عزیز توئی و آنچه میخواهم از تو نیز توئی (روحانی خزائن جلد 1 براہین احمدیہ صفحہ 16) خاکسار امتہ الباری ناصر IV