درثمین فارسی (جلد اوّل) — Page v
یہ مایہ ناز خدا نما کلام چشم و قلب کے لئے پر کشش بنا کر پیش کرنے کی سعادت حاصل ہونے پر ہم اللہ تبارک تعالیٰ کے نہایت عاجزی سے شکر گزار ہیں۔ہمیں یہ بے بہا نعمت حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے حسنِ اعتماد سے حاصل ہوئی۔اور اس پر مستزاد آپ کا بنظر تعمق کتاب کا از سر نو جائزہ جس کے نتیجے میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے اردو ترجمے میں مزید حسن پیدا ہوا۔اس پیاری کتاب کا سرورق بھی آپ کے حسن ذوق کا شاہد ہے ہم نے محترم ہادی علی صاحب کے ہنر مند مشاق ہاتھوں سے تخلیق کئی فن پارے آپ کی خدمت اقدس میں پیش کئے آپ نے سب پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عشق محمد مصطفیٰ سے لبریز اشعار کو ترجیح دی۔جس سے کتاب کا سرورق بولنے لگا کہ اندر کیا نظم ہے۔قارئین سے درخواست ہے کہ شعبہ تصنیف و اشاعت کے محض رضائے الہی کے خواستگار خدمت گزاروں کو ، خاص طور پر عزیزہ امتہ الباری ناصر کو جو اس شعبہ کی روح رواں ہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ان سب کے تعاون اور انتھک محنت سے یہ روحانی مائندے ہم تک پہنچ رہے ہیں۔اللہ تعالی ان کو مسلسل خدمات کے مقام محمود عطا فرما تا ر ہے۔آمین اللھم خاکسار Π