درثمین فارسی کے محاسن

by Other Authors

Page 4 of 356

درثمین فارسی کے محاسن — Page 4

پیش کرنا ممکن ہے۔لہذا زیادہ اہم مضامین اور ان مضامین میں سے ہی ضمون کے متعلق صرف چند اقتباسات پر اکتفا کیا گیا ہے۔اور کسی کسی جگہ حسن کلام کی طرف بھی اشارہ سے کئے گئے ہیں۔اس کے بعد حسن کلام کی تفاصیل بیان کی گئی ہیں۔وہاں بھی فصاحت و بلاغت کی اقسام اور جزئیات کی تشریح کرتے وقت وصف یا صنعت کے متعلق وہ تمام اشعار پیش کر ناممکن نہیں جن میں وہ وصف یا صنعت پائی جاتی ہو۔کیونکہ حضرت کے تو ہر شعر میں مستعد دا و صاف موجود ہیں بلکہ ایک ایک شعر میں کئی کئی صنعتیں پائی جاتی ہیں۔لہذا ہر وصف یا صنعت کے لئے چند شعر ہی بطور نمونہ پیش کئے جاسکے ہیں۔ویسے اگر کسی شعر میں ان صنعتوں میں سے جو فصاحت و بلاغت کی کتب میں منضبط کی گئی ہیں ، کوئی صنعت بھی نہ لائی گئی ہو، تو حضرت اقدس کی خداداد علمی استعداد کی بنا پر محض مناسب الفاظ کے انتخاب اور ان کی موزوں ترتیب سے ہی ایسا حسن پیدا ہوگیا ہے ، جو دوسروں کی صنعتوں والے اشعار میں بھی نظر نہیں آتا۔اور دراصل یہی قادر الکلامی کی معراج ہے۔چنانچہ حضرت اقدس کے کلام کا بیشتر حصہ ایسے ہی اشعار پرمشتمل ہے۔جیسا کہ آگے آپ کے کلام سے مثالیں پیش کر کے وضاحت کی جائے گی۔انشاء اللہ تعالی - وما توفیقی الا بالشد العلی العظیم - جس درنین کے صفحات کے حوالے دیئے گئے ہیں وہ درثمین فارسی مترجم طبع ثانی مطبوعہ ء ہے۔