دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات

by Other Authors

Page 16 of 52

دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 16

الزام یہ ریویو مستی شاہ کے ایک مضمون کی بناء پر یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ گویا یہ جماعت احمدیہ کے اکا بر بزرگوں کا عقیدہ ہے، الزام لگایا گیا ہے ، کہ احمدی بانی سلسلہ کا ذہنی ارتقاء معاذ اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر مانتے ہیں۔جواب : یہ صریح و جل و تلبیس اور بالکل سفید جھوٹ ہے ؟ یہ مضمون سلسلہ احمدیہ کی کسی برگزیدہ شخصیت کا نہیں۔ایک عام ڈاکٹر کا تھا جس کی مذہبی معلومات واجبی سی تھیں۔اور اس کا یہ مضمون جماعتی مسلک کے قطعی خلاف تھا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس کا سختی سے نوٹس لیا۔اور فرمایا : نتیجہ یقیناً غلط ہے کے اس حقیقت کے باوجود اسے جماعت احمدیہ کے عقیدہ کی حیثیت سے پیش کرنا کسی متقی انسان کا کام نہیں۔یقینا کوئی احمدی اپنے مردود نظریہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا له الفضل ۱۹ار اگست شسته صفحه ۳