دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات

by Other Authors

Page 13 of 52

دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 13

پھر لکھتے ان کو کامل یقین اور صاف اقرار ہے کہ قرآن اور پہلی کتابوں میں ان آیات میں مخاطب و مراد وہی انبیاء ہیں، جن کی طرف ان میں خطاب ہے۔اور ان کمالات کے محل وہی حضرات ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ان کمال کا محل ٹھہرایا ہے۔اپنے اوپر ان آیات کے الہام یا نزول کے دعویٰ سے ان کی مراد د جس کو وہ صریح الفاظ میں خود ظاہر کر چکے ہیں، ہم اپنی طرف سے اختراع نہیں کرتے ( یہ ہے کہ جن الفاظ یا آیات سے خدا تولے نے قرآن یا پہلی کتابوں میں انبیاء علیہم السلام کو مخاطب فرمایا ہے ؛ اپنی الفاظ یا آیات سے دوبارہ مجھے بھی شرف خطاب بخشا ہے۔پر سید میں ان الفاظ سے اور معانی مراد رکھے ہے اور وہ معانی ان معانی کے اطلال و آثار نہیں ہے خطاب ہیں اشاعته السنته جلوه مرا ، ۲۱۹