احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 60 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 60

60 اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر احمدی اس کوچے سے آشنا ہے۔عالم احمدیت میں جس محبت اور شوق اور تواتر سے ہر گھر میں دعا اور اسکی قبولیت اور افادیت کا تذکرہ چلتا ہے باقی ساری دنیا میں مجموعی طور پر بھی اتنا ذ کر نہیں ہوتا۔مرد اور عورتیں ہی نہیں چھوٹے بچے بھی اس مزے سے آشنا ہیں۔لاریب دعا کی یہ کیفیت، اس کا عرفان اور اس قدر تجربہ دنیا میں کسی اور جماعت کو اس رنگ میں نصیب نہیں ! دعا کیا ہے اور اور اسکی تاثیرات اور برکات کیا ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر معارف الفاظ میں سنیئے آپ فرماتے ہیں: وو وہ فنا کرنے والی چیز ہے۔وہ گداز کرنے والی آگ ہے۔وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ موت ہے پر آخر کو زندہ کرتی ہے۔وہ ایک تند سیل ہے پر آخر کوکشتی بن جاتی ہے۔ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے تریاق ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔غرض دعا وہ اکسیر ہے جو ایک مشتِ خاک کو کیمیا کر دیتی ہے۔وہ ایک پانی ہے جو اندرونی غلاظتوں کو دھودیتا ہے۔اس دعا کے ساتھ روح پچھلتی ہے اور پانی کی طرح بہہ کر آستانہ حضرت احدیت پر گرتی ہے“ پھر آپ نے فرمایا: (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۲۰، لیکچر سیالکوٹ صفحه ۲۰-۲۱) ” دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبیعہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دعا ہے“ (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۶ ، برکات الدعا صفحہ ۱۱)