احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 47 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 47

47 منظم مستقل اور مسلسل مالی قربانی کا نظام اس شان سے نظر نہیں آتا جیسا کہ جماعت احمدیہ میں۔جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کا یہ عظیم احسان ہے کہ اس نے احمدیوں کو مالی قربانیوں کا ایسا حوصلہ عطا کیا ہے کہ وہ پوری بشاشت کے ساتھ دل کھول کر نیکی کے میدانوں میں اترتے ہیں اور مومنانہ مسابقت کے ایسے حیران کن نمونے پیش کرتے ہیں کہ مادہ پرست لوگ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔مادیت کے اس دور میں اس انداز میں قربانیاں کرنا صرف عالم احمدیت میں نظر آتا ہے اور یہ ہے وہ عظیم جذ بہ اور قابل تقلید نمونہ جو جماعت احمدیہ نے دنیا کو عطا کیا ہے! حق یہ ہے کہ احمدیوں نے قرون اولیٰ میں صحابہ کرام کے نمونوں کو زندہ کر دیا ہے حضرت مولانا نور الدین نے اپنا سارا مال دیگر صدیقیت کے نمونہ کو زندہ کیا۔ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ اپنی مالی قربانیوں میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو تحریری سند دی کہ آپ نے سلسلہ کے لئے اس قدر مالی قربانی کی ہے کہ آئندہ آپ کو قربانی کی ضرورت نہیں۔( بحوالہ الفضل قادیان ۱۱ جنوری ۱۹۲۷) میاں شادی خان صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ نے اپنے گھر کا سارا سامان بیچ کر ساری کی ساری رقم چندہ میں پیش کر دی۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ نے تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ والا نمونہ دکھایا ہے۔جب آپ نے یہ سنا تو گھر آئے اور گھر میں جو چار پائیاں تھیں ان کو بھی فروخت کر ڈالا اور ساری رقم حضور کی خدمت میں پیش کر دی۔(بحوالہ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم صفحه ۱۴۲، ۱۴۳ نیز الفضل قادیان ۲۶ جنوری ۱۹۲۰) با بو فقیر علی صاحب کے پاس چندہ لینے والے آئے تو اس وقت نقد رقم تو موجود نہ تھی،