احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 41 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 41

41 کی خدمت اور سب سے بڑھ کر یہ کہ متعدد اسلامی ملکوں کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات دنیا کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا چکی ہیں۔کون صاحب علم ہے جو اس فرزندِ احمدیت کی ان ہمہ گیر، بے لوث اور امتیازی خدمات سے لاعلمی کی جرات کر سکے۔سوائے ان بے بصیرت ملاؤں کے جن کے بارہ میں پاکستان کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس منیر کو یہ الفاظ کہنے پڑے تھے کہ " چوہدری ظفر اللہ خان نے مسلمانوں کی نہایت بے غرضانہ خدمات انجام دیں ان کے باوجود بعض جماعتوں نے عدالت تحقیقات میں ان کا ذکر جس انداز میں کیا ہے وہ شرمناک ناشکرے پن کا ثبوت ہے۔“ (رپورٹ تحقیقاتی عدالت ، فسادات پنجاب ۱۹۵۳ صفحه ۲۰۹ شائع کردہ حکومت پنجاب ) کس کس میدان میں جانثار احمدی سپوتوں کی کس کس خدمت کا ذکر کیا جائے۔یہ خدمات تو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلی پڑی ہیں۔یہ تاریخ کا ایسا حصہ بن چکی ہیں جس کو ہرگز مٹایا نہیں جاسکتا۔بے لوث خدمت خلق ثبت است بر جریده عالم دوام ما مختلف پہلؤں سے اس کے مختلف جوابات دیئے جا سکتے ہیں۔ایک پہلو یہ ہے کہ احمدیت نے اپنا سب کچھ دنیا کو دیا۔ہر وہ نعمت جو خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو عطا کی ، جماعت نے اس نعمت کو دنیا کی فلاح و بہود میں خرچ کرنے اور دینے سے کبھی