احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 39 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 39

39 ہیں جن کو بفضلہ تعالیٰ اس قدر دوں گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گئے (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۳ صفحه ۵۶۶، ازالہ اوہام) یہ ارشاد پڑھتے ہوئے ذہن فوراً اس حدیث نبوی کی طرف چلا جاتا ہے جس میں یہ پیشگوئی مذکور ہے کہ يفيضُ المال حتى لَا يَقْبَلهُ أحد 69 (بخاری کتاب بدء الخلق ، باب نزول عيسى بن مريم عليهما السلام) کہ آنے والا مسیح اس قدر مال تقسیم کرے گا کہ کوئی لینے والا نہیں ملے گا۔آج یہ پیشگوئی کس شان سے پوری ہو چکی ہے۔مسیح محمدی نے علوم و عرفان کے خزانے پانی کی طرح بہادیئے اور دنیا کو سیراب وشاداب کر دیا۔آپ نے کیا خوب فرمایا: وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے امیدوار خدمت کے میدان میں سرگرم عمل سوال یہ ہے کہ نیکی اور خوبی کے میدان میں وہ کون سی چیز ہے جو جماعت احمدیہ نے دنیا کو نہیں دی؟ کسی قوم یا جماعت کی دولت تو اس کے افراد ہوتے ہیں جن کے مجموعہ سے جماعت بنتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کردہ اس جماعت کو ایسے نابغہ روزگار افراد عطا فرمائے جن کی تعداد اپنی کیفیت اور کمیت کے اعتبار سے دن بدن بڑہتی چلی جارہی ہے۔جماعت احمدیہ کا ہر فرد ہر جگہ خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار، اپنے اپنے