احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 57 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 57

57 جماعت اپنے گرد جمع کر کے اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے بڑھا۔۔۔۔۔اپنی جماعت میں وہ اشاعتی تڑپ پیدا کر گیا جو نہ صرف مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے لئے قابل تقلید ہے بلکہ دنیا کی تمام اشاعتی جماعتوں کے لئے نمونہ ہے۔“ فتنہ ارتداد اور پیٹیکل قلابازیاں از چوہدری افضل حق مطبوعہ کو پر یوٹیم پر لیں۔وطن بلڈنگز لا ہور صفحہ ۴۶) یہ اشاعتی تڑپ جس کا غیروں کو بھی اعتراف ہے دراصل جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز ہے۔جماعت احمدیہ جس وسعت ، شوکت، مستقل مزاجی اور کامیابی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی مہم کوساری دنیا میں جاری کئے ہوئے ہے اس کی مثال کسی اور جگہ نظر نہیں آتی۔تبلیغ اسلام کا جذبہ اس جماعت کی سرشت میں داخل ہے اور ہر دل میں اسکی تڑپ اور لگن پائی جاتی ہے۔یہ وہ عظیم دولت ایمان ہے جو احمدیت نے دنیا کو دی۔خدمت دین اور تبلیغ اسلام کا یہ بے مثال جذ بہ ہے جس کا نمونہ احمدیت نے دنیا کو عطا کیا ہے! ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنا کوئی بازیچہ اطفال نہیں۔اس راہ میں جان مال وقت عزت اور آرام ہر چیز کی قربانی دینی پڑتی ہے اور جماعت احمدیہ کی یہ خوش نصیبی ہے کہ اس کو خدا تعالیٰ نے ایسےمخلصین ہر دور میں عطا فرمائے جو اس مبارک راہ پر چلنے کا عزم لیکر بصد خلوص آگے آئے اور اپنی زندگیاں خلیفہ وقت کے حضور پیش کر دیں۔واقفین زندگی کا یہ وہ خوش قسمت گروہ ہے جس نے اپنی بے لوث قربانیوں اور دن رات کی محنت سے کفر کے ظلمت کدوں میں اسلام کی شمعیں فروزاں کیں۔اسلام کے جانبازوں نے چلچلاتی دھوپ میں، بھوکے پیاسے پیدل چل کر گاؤں گاؤں خدائے واحد کا پیغام پہنچایا۔افریقہ کے جنگلات میں ، درختوں کے پتے کھا کر گزارا کیا، دشمنوں کے ہاتھوں ماریں کھائیں۔پتھروں اور خنجروں سے زخمی ہوئے اور طرح طرح کے