احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 46 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 46

46 اب دیکھو کہ کس شان کے ساتھ اس کی صدائے دلنواز اور اسکی گونج سارے عالم میں سنائی دے رہی ہے گر نہیں عرش معلی یہ ٹکراتی تو پھر سب جہاں میں گونجتی ہے کیوں صدائے قادیاں احمدیت نے MTA کے ذریعہ اسلام کو ایک زبان عطا کی ہے۔احمدیت نے دنیا کو ایک آواز عطا کی ہے جو ا کناف عالم میں سعید فطرت لوگوں کے دل اسلام کے لئے جیت رہی ہے۔دنیا کے اکناف میں یہ آواز دلوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔سخت معاند مولوی حضرات بھی دروازے بند کر کے یہ آواز سنتے ہیں لیکن افسوس کہ یا تو ضمیر مردہ ہو جانے کی وجہ سے ان کے پتھر دلوں پر صداقت کا اثر نہیں ہوتا یا پھر ملازمت اور روزی کا مسئلہ آڑے آجاتا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ آج MTA اسلام کے حق میں ایک زبردست آواز بن کے ابھرا ہے اور اندر ہی اندر ایک عظیم روحانی انقلاب بر پا ہورہا ہے جس کے نتائج روشن سے روشن تر ہوتے جا رہے ہیں۔مالی قربانیاں دینی ضروریات کی خاطر اپنے اموال کو راہ خدا میں خرچ کرنا ایمان کی ایک نشانی ہے جو مومنوں کی ایک امتیازی علامت ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ محنت سے کمائی ہوئی دولت کو خرچ کرنا کوئی آسان بات نہیں۔جب تک اللہ تعالیٰ قلبی بشاشت اور شرح صدر عطانہ کرے اس میدان میں قدم رکھنا کچھ آسان بات نہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کی کسی مسلمان جماعت میں