احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 38 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 38

38 عیسائیت کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل تو گویا ایسے پتھر ہیں جن کا جواب وہ ہرگز نہیں دے سکتے۔رسول پاک ﷺ نے آنے والے موعود کا ایک کام کسر صلیب بیان فرمایا تھا۔اس کا شاندار ظہور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں اور بعد کے ہر زمانہ میں بڑی شان سے نظر آتا ہے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے اپنے باطل شکن دلائل سے پادری لیفر آئے کو ایسا لا جواب کیا کہ مولوی نور محمد صاحب نے تسلیم کیا کہ آپ نے تو ہندوستان سے لیکر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دیدی۔“ دیباچه معجز نما کلاں قرآن شریف مترجم مطبوعه ۱۹۳۴ صفحه ۳۰) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو جو روحانی خزائن عطا فرمائے وہ ۹۰ سے زائد کتب کی صورت میں شائع شدہ ہیں۔آپ کے بعد آپ کے خلفائے کرام نے اس سلسلہ کو جاری رکھا اور پر معارف کتب کی صورت میں نئے سے نئے علوم دنیا کو عطا کرتے رہے۔علمائے سلسلہ نے بھی اس شیریں چشمہ سے اکتساب فیض کرتے ہوئے عظیم الشان تصانیف کا تحفہ دنیا کو دیا۔۵۷ تراجم قرآن کی اشاعت، تفاسیر القرآن، احادیث کی تشریحات مختلف اسلامی موضوعات پر تصانیف اور مسائل حاضرہ کے موضوعات پر کتب کی اشاعت، دنیا بھر کی زبانوں میں ان کتب کے تراجم ، مرکز سلسلہ کے علاوہ مختلف ممالک سے شائع ہونے والے اخبارات ورسائل۔یہ سب احمدیت کے علمی و روحانی فیضان کے دھارے ہیں جو ہر سمت تیزی سے بہتے چلے جارہے ہیں۔علوم و معارف کی یہ عظیم دولت ہے جو احمدیت نے دنیا کو عطا کی۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے: ” جو مجھے دیا گیا ہے وہ محبت کے ملک کی بادشاہت اور معارف الہی کے خزانے