احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 37 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 37

37 32 هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون (سورۃ الصف آیت ۱۰) کے مطابق یہ مقدر تھا کہ آنے والا موعود اسلام کو دیگر ادیان پر غلبہ عطا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ یہ پیشگوئی بڑی عظمت اور شان کے ساتھ پوری ہوئی۔اس کا ایک شاندار نمونہ جلسہ اعظم مذاہب تھا جو لاہور میں ۱۸۹۶ میں منعقد ہوا۔اس میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے مقررہ پانچ سوالوں کے جواب میں اسلامی اصول کی فلاسفی اس خوبصورتی سے بیان فرمائی کہ سب نے اس بات کا برملا اقرار کیا کہ یہ مضمون سب پر بالا رہا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے علوم و معارف عطا فرمائے اور ان کے بیان کرنے کا انتہائی دلکش اور مؤثر انداز بھی سکھایا۔آپ کے الفاظ میں ایسی غیر معمولی تا ثیر ہے کہ دلوں کو تسخیر کرتی چلی جاتی ہے۔اس بات کا اعتراف مخالفین نے بھی کیا اور آپ کی وفات پر امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد نے تو آپ کو ایک فتح نصیب جرنیل قرار دیا۔آپ کو عطا ہونے والا یہ علم کلام دراصل وہ آسمانی حربہ ہے جو باطل کے سب قلعوں کو مسمار کرتا چلا جاتا ہے اسکی لاثانی تاثیرات کا یہ عالم ہے کہ آپ کے وصال کے بعد بھی یہ لازوال علم کلام غلبہ اسلام کا ایک کامیاب ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔معارف کے اس سمندر سے احمدی مبلغین تو فائدہ اٹھاتے ہی ہیں غیر احمدی علماء بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کو اپنے بیانات اور تحریرات میں بکثرت استعمال کرتے ہیں مگر حوالہ دینے کی جرات نہیں رکھتے۔یہ ہے وہ زبر دست علم کلام جو احمدیت نے دنیا کو دیا۔جو ہر میدان مقابلہ میں فتح کی ضمانت ہے۔بالخصوص