احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 44
44 رحمہ اللہ تعالیٰ کے سر ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے اس بارہ میں لیکچر بھی دیئے اور کتب بھی لکھیں اور عملی طور پر ساری دنیا میں اور بالخصوص غریب ممالک میں ہومیو پیتھی ڈسپنسریوں کا جال بچھا دیا۔اس وقت ۵۵ ممالک میں ۶۳۲ ہومیو پیتھک شفا خانے قائم ہو چکے ہیں۔غریب اور مفلوک الحال لوگوں کے لئے یہ غیر معمولی طور پر موثر ذریعہ علاج اتنی وسعت اور سہولت سے مہیا ہو گیا ہے کہ عملاً ہر احمدی گھرانہ ایک مرکز شفاء بن گیا ہے جس کا فیض صرف احمد یوں تک محدود نہیں بلکہ کل دنیا تک پہنچ رہا ہے۔یہ عظیم کارنامہ ، بے لوث خدمت انسانیت کی یہ نہری مثال لا نريد منكم جزاء ولا شكوراً (سورة الدھر آیت ۱۰) کی زندہ تفسیر ہے۔اور ان لوگوں کے لئے ایک جواب ہے جو یہ پوچھتے ہیں کہ احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ہے؟۔ایم ٹی اے MTA اس سوال کا ایک اور جواب یہ بھی ہے کہ احمدیت نے دنیا کو عالمگیر نشریاتی ذریعہ MTA دیا جو ساری دنیا میں حقیقی اسلام کی واحد آواز ہے۔ایک وقت وہ تھا کہ ساری دنیا میں جماعت کے پاس اپنا کوئی نشریاتی نظام نہ تھا۔نہ TV تھانہ ریڈیو کسی ریڈیو پر چند منٹوں کا وقت لینا بھی مشکل ہوتا تھا۔جماعت کی شدید خواہش تھی کہ کسی طرح دنیا کے کسی ملک میں خواہ کسی چھوٹے سے ملک میں ہی ہو۔دنیا کے کسی کونے میں کوئی چھوٹا سا ریڈیو قائم کرنے کی توفیق مل جائے جس سے ہم احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آواز دنیا تک پہنچا سکیں اور دنیا کو بتا سکیں کہ جس مہدی نے آنا تھا ، جس مسیح موعود کے آنے کی خبر دی گئی تھی وہ آ گیا ہے۔لیکن اس مقصد کے حصول