احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 40
40 ملک میں قوم اور انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ہر ملک میں جماعت احمد یہ معاشرہ کی خدمت میں بھر پور طور پر شامل ہے۔اس عمومی خدمت کے علاوہ جس کا اعتراف ہر جگہ پر کیا جاتا ہے،اس جماعت کی تاریخ گواہ ہے کہ جماعت کے خلفاء اور عمائدین نے اور ایسے افراد جماعت نے جن کو اللہ تعالیٰ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں امتیازی مقام عطا کیا، اپنی خدمات کو قوم و ملک اور انسانیت کے لئے ہمیشہ وقف رکھا۔پوچھنے والے پوچھتے ہیں کہ میں کہتا ہوں کہ احمدیت کی تاریخ پر نظر کرو اور دیکھو کہ کس طرح اس جماعت نے اپنے جگر گوشے دنیا کی خدمت کے لئے پیش کئے۔خدمت کا کوئی میدان ہو ، جماعت کے یہ سپوت مشرق و مغرب میں ہر میدان میں ایک نمایاں شان رکھتے ہیں۔لسانیات کی دنیا میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر کی خدمات، افریقہ کی ترقی اور تعمیر میں شیخ عمری عبیدی کی خدمات، پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی اور استحکام میں حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد کی خدمات اور ملک کے دفاع اور حفاظت کے باب میں لیفٹینینٹ جنرل اختر حسین ملک لیفٹینینٹ جنرل عبد العلی ملک اور مجاہدین فرقان فورس کی خدمات کو کس طرح کوئی شریف انسان فراموش کر سکتا ہے؟ سائنس کے میدان میں ڈاکٹر پروفیسر عبدالسلام نے جو کام کیا اور جونام کمایا وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ارض پاکستان کے اس نامور سپوت نے نوبیل انعام حاصل کر کے پاکستان کا ہی نہیں سارے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا اور پھر انعام کی ساری رقم وطن عزیز اور سائنس کی ترویج میں وقف کر کے قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی۔اس احمدی سائنس دان نے مسلمانوں کو ایک حوصلہ اور عزم بخشا، اعتماد عطا کیا اور ترقی کا جذبہ دیا۔وطن عزیز کے قیام اور استحکام کی خدمت، عالمگیر افق پر عدل وانصاف اور قانون