احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 36
36 لندن میں یہ دیکھا کہ ہمارے ایک انگریز مخلص احمدی داؤ د سمرز مرحوم نے ستر سال کی عمر میں کچی محبت اور عقیدت سے قرآن مجید پڑہنا شروع کیا اور دس سپاروں سے اپنے دل کو منور کر چکے تھے کہ ان کو آخری بلا وا آ گیا! الغرض احمدیت نے غلط عقائد کی بیخ کنی کرتے ہوئے دنیا کو ان سچے عقائد و نظریات سے روشناس کرایا جو خدا تعالیٰ کی عظمت، اسلام کی شوکت اور رسول خدا ﷺ کی بلند شان کو ثابت کرنے والے تھے۔اس طرح زمانہ کے حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کے چہرہ کو سب داغوں سے پاک وصاف کر دیا اور آپ کا مقصد بعثت بتمام و کمال پورا ہوا۔آپ نے فرمایا تھا: ” خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تا میں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے اور زندہ دین اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطفے ﷺ ہے مجموعہ اشتہارات مطبوعہ لندن ۱۹۸۴ جلد سوم صفحه ۲۶۷، اشتہار ۲۵ مئی ۱۹۰۰) ان تین بنیادی امور کے علاوہ احمدیت نے مسلمانوں میں مروجہ جن غلط عقائد کی اصلاح کی اور مسلمانوں کو صراط مستقیم کی راہ دکھائی ان میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد، دجال کی حقیقت ، جہاد کا صحیح اسلامی تصور، توحید حقیقی ، قرآن وحدیث کا مقام و مرتبہ وغیرہ بے شمار امور ہیں جن کا تفصیلی ذکر جماعتی لٹریچر میں موجود ہے۔روحانی خزائن آیت کریمہ