دُختِ کرام ؓ — Page 35
وخت کرام 35 صاحبزادی طاہرہ اپنے گھر کی چادریں اور کپڑے جوڑ کر سوئیں لیکن ماں باپ کو پتہ نہیں لگنے دیا کہ حالات نے ان کو رضائی بنوانے نہیں دی۔دوسرے دن اللہ میاں نے ان کے والد کو اطلاع دیدی کہ بیٹی تکلیف میں ہے اور انہوں نے زبر دستی کمیل واپس بھجوا دیئے۔اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ خدانخواستہ بچوں پر سختی کرتی تھیں۔بچوں کے لئے بے حد شفیق اور قربانی کرنے والی ماں تھیں، لیکن ساتھ تربیت کے لئے جائز بختی بھی کرتی تھیں۔جب فوزیہ کی صحت اپنے ابا کی وفات کے بعد خراب ہوگئی تو اس کے لئے یورپ کا سفر اختیار کیا۔ایک دفعہ کہنے لگیں۔I have brought her here to bring her roses back۔یعنی میں اس کو یہاں اس لئے لائی ہوں تا کہ اس کے چہرے کے گلاب واپس آ جائیں اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نیکیوں کا بہترین اجر عطا فرمائے رمائش بچو! آپ نے ربوہ میں شاہراہ درخت کرام دیکھی ہوگی۔اس سڑک کا نام آپ کے الہامی نام پر رکھا ہوا ہے اور یہیں آپ کا گھر بیت الکرام واقع ہے آپ آخری عمر میں اس گھر میں رہتی تھیں۔اسی سڑک پر آپ کی تعین اور