دُختِ کرام ؓ — Page 21
وخت کرام 21 تک تو آپ اپنے بیمار خاوند کے کمرے سے بھی باہر نہ نکلیں۔ایک دفعہ بہت عرصہ کے بعد جب باہر آ ئیں تو سورج کی روشنی کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی آنکھیں چندھیا گئیں۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان آپ کی اس خدمت سے اتنا متاثر ہوئے کہ بیماری سے کچھ آرام آنے پر الفضل میں آپ کے پاک نمونے پر ایک مضمون اظہار تشکر کے لئے لکھا۔آپ کے شوہر کی بیماری میں ہی حضرت اماں جان کی وفات ہو گئی۔آپ کو چند دن پہلے ربوہ جا کر اماں جان کی خدمت کا موقع ملا۔اس دوران آپ نے اپنی ایک بیٹی کو نواب صاحب کی نگہداشت کے لئے لاہور چھوڑ دیا حضرت اماں جان کی وفات کے دوسرے ہی دن آپ واپس اپنے بیمارشوہر کے پاس آ گئیں۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب پر آپ کی اس خدمت کا گہرا اثر تھا۔آپ اکثر اظہار تشکر کے لئے ان کی خدمات کا ذکر کرتے تھے۔حضرت سید ہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی صحت اس مسلسل مشقت سے بہت خراب ہو گئی تھی۔آپ کو سر درد کے دورے اور بلڈ پریشر رہنے لگا۔آپ کے خاوند کے دل میں آپ کی اور بھی قدر اور عزت بڑھ گئی۔اپنی بیماری کے باوجود