دُختِ کرام ؓ — Page 20
وخت کرام 20 20 عطا فرمائے آپ سب بھی اپنی سالگرہ کے موقعہ پر ان تین اچھی باتوں پر عمل کرنے کا عہد کریں تو یہ اصل سالگرہ ہوگی۔کڑی آزمائش یہ دنیا صرف کھیل کو د نہیں۔یہاں بعض اوقات آزمائشیں بھی آتی ہیں۔یہ اس لئے تا کہ اللہ میاں اپنے بندوں کو آزمائے اور ان کو پاک کرے۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ پر بھی زندگی میں بہت بڑی بڑی آزمائشیں اور ابتلا آئے۔1948 ء میں ہجرت کے بعد حضرت نواب محمد عبد اللہ صاحب کو دل کا شدید حملہ ہوا۔یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ ڈاکٹروں کو آپ کی زندگی کی کوئی امید نہ رہی۔حضرت بیگم صاحبہ نے دن رات آپ کی خدمت کی۔ڈاکٹروں نے بھی اس بات کا اقرار کیا کہ ایسی نرسنگ تو ٹرینڈ نرسیں بھی نہیں کرسکتیں۔اس بیماری کے بعد حضرت نواب صاحب تیرہ سال زندہ رہے۔لیکن دوبارہ نارمل زندگی نہ گزار سکے۔آپ کی پیاری بیوی نے آپ کی خدمت کا پورا حق ادا کیا۔اور ہر قسم کی تفریح کئی سال تک اپنے لئے حرام کر لی۔آپ اپنے میاں کی بیماری میں پیسوں کا بھی انتظام کرتیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی دھیان دیتیں۔کئی مہینہ