دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 9 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 9

وخت کرام 9 وفات ہو گئی۔اس عمر میں عام طور پر لوگ بچوں کی معصوم غلطیوں پر توجہ نہیں دیتے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس عمر میں بھی آپ کی تربیت کا خیال تھا۔ایک دفعہ کسی ملازم سے سُن کر آپ نے ایک گالی دے دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت تکلیف ہوئی اور آپ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا۔اور کہا کہ اگر بچوں کے منہ پر چھوٹی عمر میں غلط الفاظ چڑھ جائیں تو بعض اوقات مرتے وقت بھی وہ الفاظ منہ پر آ جاتے ہیں۔دیکھو خدا کے پیارے کس طرح اپنے بچوں کی تربیت کا خیال رکھتے ہیں۔ایک اور بات تو بتا نا بھول ہی گئی۔آپ قادیان میں دارا اسی میں پیدا ہوئیں۔اور یہیں پر آپ کا بچپن گزرا۔ایک استانی آپ کو قرآنِ کریم پڑھانے آتی تھیں اور آپ بتاتی ہیں کہ اماں جان مجھے سوتے میں اٹھاتی نہ تھیں۔نیند پوری کر کے پڑھنے کو بٹھاتیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد اماں جان کے ساتھ ان کے کمرے میں ہی رہتی تھیں۔حضرت اماں جان کا پلنگ دالان میں ہوتا تھا۔جہاں سے بیت الدّ عا جانے کی الدّعا سیڑھیاں چڑھتی ہیں۔آپ حضرت اماں جان کے دالان میں کھیلتی تھیں۔دالان کے سامنے حضرت اماں جان کا باورچی خانہ تھا۔جہاں سب پیڑھیوں پر بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے۔لیکن بعض اوقات کمرے میں بھی