دُختِ کرام

by Other Authors

Page 76 of 497

دُختِ کرام — Page 76

۶۴ اکیلے آتے تھے ویسے اکیلے ہی واپس چلے گئے بعد میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب کو احادیث کی کتابوں کے حوالہ جات نکال کر بلا یا گیا کہ اس بارہ میں ان کی شدت نا واجب تھی تو انہوں نے اپنے خیال کو بدل لیا۔بہر حال اس سارے واقعہ سے اتنا تو پتہ لگ جاتا ہے کہ ان دونوں عالی خاندانوں کی شادیاں کس سادگی سے ہوتی تھیں۔-۲- مکرم میاں عبدالرحیم خان صاحب خالد خلف حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے اپنے تاثرات کا یوں اظہار فرمایا :- " میابی عبداللہ خان صاحب بہت جلد دوسروں کی رائے سے متاثر ہوتے تھے ان کی شادی ان کی دُنیا کا نقشہ بدلنے میں ایک بہترین موڑ ثابت ہوئی۔عام طور پر ماؤں کو اپنی چھوٹی اولاد سے زیادہ محبت ہوتی ہے سو اماں جان کی ہمدردیاں بھی عبداللہ خان کو حاصل ہو گئیں چونکہ بڑی بیٹی ایسی جگہ بیازی گئی تھیں کہ ان کا میاں اس وقت کے لحاظ سے اچھی حیثیت کا مالک تھا اور ان کو کافی آرام اور بے فکری تھی عبداللہ کا مستقبل ابھی بنا نہیں تھا اس لیے حضرت اماں جان نے پوری توجہ اس طرف دے دی۔اللہ تعالے نے غیب سے یہ سامان کر دیا کہ عبداللہ خان جماعت کے لیے اراضی علاقہ سندھ میں دیکھنے گئے اراضی سب لے رہے تھے انہوں نے بھی حاصل کرلی اس میں خدا تعالیٰ نے برکت بخشی اور بہت جلد ان کے لیے دنیوی رستے کھل گئے