دُختِ کرام — Page 441
۴۲۹ اور خاکسارہ نے بی اے کر لیا۔بعد میں میری بہن کو بھی بی اے کرنے کی توفیق علی۔رزلٹ کے فوراً بعد میری شادی ہو گئی۔شادی کے کچھ عرصہ بعد ملاقات ہونے کہ یہ معلوم ہونے پر کہ کسی خاندان میں شادی ہوئی بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔میری تینوں نندوں کے بارہ میں بتایا کہ انہیں تو میں نے قرآن مجید پڑھایا ہوا ہے۔ایک مرتبہ ملاقات کے دوران اچانک پوچھا تمہاری تندیں تمہارے گھر آتی ہیں۔اثبات میں جواب ملنے پر خوشی کا اظہار فرمایا۔اس طرح احسن طریقے سے معلوم کر لیا کہ اگر اس کا سلوک نندوں سے اچھا ہوگا۔تو وہ اس کے گھر آتی ہونگی۔خاکسارہ کی چھوٹی سین کی شادی ایسی فیملی میں ہوئی جو صاحب جا تیداد لوگ ہیں۔میٹرک کی بنیادی تعلیم کے بعد بچے اپنی جائیداد وغیر ہے متعلقہ کاموں میں مشغول ہو گئے۔جب حضرت سیدہ صاحبہ کو معلوم ہوا تو انہوی نے ارشاد فرمایا کہ جائیدادیں تو آنی جانی چیزیں ہیں پڑھائی ہی آخر کام آتی ہے۔اس سے دینی میری بہن کے میاں کو کھو کہ کم از کم ایم اسے تو کرے خدا کا ایسا فضل ہوا کہ ان کی ذمہ داریاں کچھ عرصہ کے لیے دوسرے بھائی نے سنبھال میں اور انہوں نے تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا۔اللہ تعالیٰ اس مقدس ہستی پر ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتے اور نہیں آپ کی دعاؤں سے حصہ لینے کے قابل بنائے۔آمین ) مصباح جنوری فروری نشاسته )