دُختِ کرام — Page 435
۴۲۳ شادی کے بعد بھی آپ کی نظر کرم مجھ عاجزہ پر رہی جب بھی ملاقات کے لیے حاضر ہوتی۔انتہائی شفقت و پیار کے ساتھ مسکراتے ہوئے بیٹیوں کی طرح خیر مقدم کرتیں اور بڑی دلچسپی سے حالات دریافت فرمائیں۔مشورے دیتیں اور دیر سے ملنے کا گلہ کرتیں۔بچوں کا سُن کر بڑی خوشی کا اظہار فرمائیں اور دعائیں دیتیں۔ان سے مل کر یوں محسوس ہوتا کہ لگی والدہ ہیں اور اس میں کیا شک ہے کہ انہوں نے میرے لیے جو کچھ کیا۔جس قدر دعائیں شفقتیں اور خوبیاں مجھے ان سے ملیں وہ سنگی والدہ سے بڑھ کر ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں ہزارہ رحمتیں ہوں اس بابرکت اور فیض رسان وجود به هر که جو واقعی دخت کرام تھا۔اسم باسمتی تَخَلَقُوا باَخْلَاقِ الله کا چلتا پھرتا مجسمہ۔الٹی ان کی برکات اور ان کے فیوض ان کے بچھڑ جانے کے بعد بھی ہمارے شامل حال رکھیو اور ہمیں یہ توفیق بھی محض اپنے فضل سے عطا فرماتیو کہ ہم ان کے فیوض و برکات کو سمیٹے والے بنے رہیں۔آمین ** (ماہنامہ مصباح ماه جنوری فروری شاته