دُختِ کرام

by Other Authors

Page 424 of 497

دُختِ کرام — Page 424

۴۱۲ خط آتے رہتے ہیں اور بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔ایک مرتبہ نشانہ میں جب سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث اسلام آباد تشریف فرما تھے اور خاکسار بھی وہیں متعین تھا۔خاکسار نے اپنی والدہ اپنے اہل و عیال اور بعض بہنوں بھائیوں سمیت حضور سے ملاقات کی۔اس دوران خاکسارہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ حضرت سیدہ موصوفہ سے ملنے جاتی ہیں تو حضور بہت خوش ہوئے اور فرمایا ہاں ضرور جایا کریں۔خاکسار کے گھر سے اور والدہ صاحبہ بھی جب حضرت سیدہ کو منے کے لیے گئیں آپ ہمیشہ موسم کے مطابق مشروب وغیرہ چلائیں۔ایک دفعہ خاکسار کی ایک بچی کے ہاتھ سے گلاس گر گیا۔آپ کے چہرہ پر ذرا بھی طلال نہ آیا۔اور نہ ہی آپ نے بُرا منایا۔ایک مرتبہ ایک خط میں اس عاجز نے اپنی بعض پریشانیوں کے ذکر کے ساتھ دعا کی درخواست کی۔اور مشکلات دور ہونے کا علاج دریافت کیا تو آپ نے جوا با یہ خط لکھا :- بسم الله الرحمن الرحيم RABWAH عزیزم محمد مجیب اصغر صاحب السلام علیکم ورحمه الله و برکاته! آپ کا خطط اللہ تعالی آپ کی مخلصانہ دعاؤں کو قبول فرمائے اور تمام نیک خواہشات کو پورا فرمائے۔درود شریف پڑھا کریں اور اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگا