دُختِ کرام

by Other Authors

Page 423 of 497

دُختِ کرام — Page 423

۴۱۱ خط لکھا۔دل میں یہ خواہش تھی کہ رخصتانہ سے پہلے آپ کا خط آجاتے۔جس روز برات آئی تھی اسی دن آپ کا خط ملا جس میں شادی کی مبارکباد اور بابرکت ہونے کے لیے دُعا کا ذکر تھا۔۱۹۷۲ میں ربوہ منتقل ہونے پر خاکسار نے اپنی والدہ صاحبہ کو حضر سیدہ موصوفہ کے پاس رکھا کے لیے بھیجوانا شروع کیا۔کتنی مرتبہ والدہ صاحبہ میری بہنوں کو اور بعض اوقات میری بچیوں کو ساتھ لے جاتیں۔جب بھی والد صاحبہ ملنے جاتیں حضرت سیدہ موصوفہ نہایت محبت سے ملتیں اور جو بین ساتھ نہ ہوتی اس کا دریافت فرمائیں کچھ عرصہ والدہ نہ جا سکیں تو خاکسار کو لکھا کہ آپ کی والدہ نہیں آتیں ان کو بھجوائیں اور اس طرح اپنے کریمانہ اخلاق کا مظاہرہ فرمایا۔ہماری خواہش تھی کہ آپ کے استعمال شدہ کپڑوں میں سے برکت کے لیے ہمیں کوئی کپڑا مل جاتے چنانچہ آپ نے بڑی شفقت سے میری والدہ اور بہن کو ایک چادر ایک پاجامہ اور ایک قمیص عنایت فرمائی اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام" بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " کے خلل کے طور پر حضور کی ایک بچی کے کپڑوں سے برکت حاصل کرنے کی توفیق ملی۔الحمد لله على ذلك۔خاکسار کی اہلیہ ایک مرتبہ ملنے گئیں تو آپ نے انہیں ان کے والدین کے حوالہ سے پہچانا۔اور جب اہلیہ نے میرے لیے بھی دعا کی درخواست کی تو فرمایا۔اچھا تمہاری شادی ان کے ساتھ ہوتی ہے ان کے تو مجھے اکثر