دُختِ کرام — Page 380
حسین یادیں ر از محترمہ رضیہ درد صاحبہ ایم اے ربوہ ) زندگی کی گھا گھی میں بھی سو جاتے ہیں لوگ چلتے چلتے وسعت ماضی میں کھو جاتے ہیں لوگ ܀܀܀ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ اذکروا موتاکم بالخیر کتنی حکمتیں اس فرمان نبوی میں پوشیدہ میں سلف صالحین کے ذکر خیر سے ان کے رفع درجات کے لیے دعاؤں کی تحریک کے علاوہ اپنی اصلاح اور ان بزرگ ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بھی ملتی ہے۔جو ان کے درجات کی مزید بلندی کا موجب ہوتی ہے۔مرحومین کی نیکی کی ایک شہادت اور اپنے لیے باعث ثواب ہوتی ہے۔حضرت سیدہ امدالحفیظ بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی صاحبزادی نہایت پرکشش شخصیت کی مالک تھیں۔زبان کی شیرینی جسے الفاظ میں ادا ہی نہیں کیا جا سکتا آپ کی خصوصیت تھی۔ہر ملنے والے کو آپ کی یہ ادا بے حد متاثر کرتی بار بار ملنے کے لیے دل میں تڑپ پیدا ہو جاتی آج آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے وہ دلکش پر وقار مسکراتا ہوا چھر مسلسل نظر کے سامنے ہے۔موت نے چھینا ہے ہم سے جسم خاکی بالیقیں چھین لے وہ یاد بھی تیری یہ مکن ہی نہیں