دُختِ کرام

by Other Authors

Page 341 of 497

دُختِ کرام — Page 341

۳۲۹ دے کر بے فکر ہوجانا اور یہ خیال کرنا کہ اب دوسرے دعا کریں گے غلط ہے۔جو دعا خود اپنی ہوتی ہے وہ کسی کی نہیں ہوتی۔اپنی حالت پر اضطراب پیدا ہوتا ہے اور یہی بات قبولیت دعا کا موجب ہوتی ہے قرآن شریف میں ہے کہ میں مضطر کی دُعا سنتا ہوں یہی دن دُعا کرنے کے ہیں۔پہلے پہل دل نہ لگے گا۔انسان سمجھتا ہے کہ میں گھیرا ہٹ میں دعا نہیں کر سکتا۔مگر زہر دستی کمرہ بند کر کے نفلوں کی نیت باندھ کر دعا شروع کردو۔پھر دیکھو خود بخود دعا نکلنی شروع ہو جائے گی دو نفل تو دس بجے دن اور دو یا چار نفل تجد کے پڑھ کے تو دیکھو اللہ تعالی کیسا افضل کرتا ہے۔جب بندہ مانگے ہی نہ تو وہ کیوں دے بینک اس کی صفت رحمان ہے اور جو کچھ تمہیں مل رہا ہے اسی صفت کے ماتحت ہے۔مگر رحیم بھی تو ہے۔یہ صفت کوشش چاہتی ہے۔تم فاضل بہت ہو گئی ہو اپنی اصلاح کرو۔پھر دیکھو کہ قدرت کا کیسا ظہور نظر آتا ہے۔تمہاری خالہ جان تمہارے لیے بہت دُعا کرتی ہیں ان کو پھر ضرور خط لکھو کہتی تھیں۔ہر وقت دعا اس کے لیے کرتی ہوں رات دو نفل بھی لیٹے لیٹے پڑھ لیتی ہوں۔نفلوں میں بھی لگو سامنے آجاتی ہے۔آج ہی خط لکھو تاکہ اور تحریک ہو۔۔۔" "