دُختِ کرام

by Other Authors

Page 20 of 497

دُختِ کرام — Page 20

اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دختر ہے کچھ کر پانچ کی وہ نیک اختر کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر خدا کا فضل اور رحمت سراسر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بھی پانچ سال سے کم عمری میں قرآن کریم روانی کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا تھا۔اور اس میں کیا شک ہے کہ حضور کی ساری اولاد ہی الولد سر لا بیشہ کے تحت حضور کی خداداد ذہانت و فطانت کا آئینہ دار اور معلوم و فنون کا سرچشمہ ہے۔اولاد کے لیئے جائیں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اپنی اولاد کے لیے جس قدر دعائیں کی ہیں اور جس رنگ میں اللہ تعالے سے ان کے لیے دین ودنیا کی نعمتیں طلب کی ہیں وہ اپنے اندر ایک انفرادی رنگ رکھتی ہیں۔ایک ایسا والہانہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ پڑھنے والا وجد میں آجاتا ہے۔الفاظ و معانی کا ایک انڈا ہوا دریا ہے جو بہتا چلا جا رہا ہے اور مسیح پاک کی یہ ساری دعائیں یہ ساری التجائیں اور یہ ساری صدائیں درگاہ رب العزت میں مقبول و منظور ہوتیں۔اور ہر کسی نے علی وجہ البصیرت ان دعاؤں کو آپ کی اولاد کے حق میں کما حقہ پورا ہوتے دیکھا۔اور یہ ہو بھی