دُختِ کرام — Page 245
۲۳۳ جاتا ہے۔آن سے غالباً دو سال قبل جبکہ مجھے لاہور ڈاکٹر ز کمنٹ کرنے کے لیے جانا پڑا تو میں جاتے ہوئے آپ سے ملنے گئی۔یوں تو آپ بہت دیر سے صاحب فراش تھیں، لیکن کوئی مزید غیر معمولی بات نہ تھی۔جونی میں لاہور پہنچی تین چار ڈاکٹرز سے APPOINTMENT لی۔اور ابھی صرف ایک سے ہی ڈاکٹر کو دکھایا تھا کہ اچانک باجی جان کی غیر معمولی بیماری کے فون آنے لگ گئے۔میں نے لاہور کے امیر صاحب سے آپ کی خیریت اور فصیل پوچھی اور تاکید کردی جب بھی جتنی دفعہ ربوہ سے اطلاع آئے مجھے فوری اطلاع کریں، لیکن آخرمیں دوسرے دن ہی تمام ڈاکٹرز کی اپائنٹس کینسل کروا کر چل پڑی۔شدید گرمی مشکل تین بجے دوپہر ڈرتے ڈرتے سیدھی آپ کی کوٹھی کی طرف گاڑی لے گئی پوچھنے پر پتہ چلا کہ اب رات سے طبیعت بہتر ہے اور آپ اور دیگر گھر والے آرام کر رہے ہیں۔ہمیں پھر شام کے وقت باجی جان کو دیکھنے گئی تو خدا کے فضل سے بہتر پایا۔مجھے دیکھتے ہی آپ کے بچوں نے جو اس وقت آپ کے پاس سارے جمع تھے بتایا حد ہوگئی جب پھوپھی جان کی طبیعت بحال ہوئی اور اپنے ارد گرد اپنے ہو بیٹوں اور دیگر بچوں کو جمع دیکھا تو پہلے کچھ حیران سی ہوئیں کہ آپ لوگ سب کیسے آئے؟ پھر اپنی بیماری کی کیفیت کا پتہ چلنے پر اپنے بچوں کو مخاطب ہو کہ بار بار یہ کہا کہ تم لوگ تو میری بیماری میں سب آگئے ہو۔میری دیکھ بھال کر رہے ہو۔مجھے بتاؤ بشری کی دیکھ بھال کون کرے گا ؟