دُختِ کرام

by Other Authors

Page 205 of 497

دُختِ کرام — Page 205

۱۹۳ کرتی تھیں ابھی کچھ عرصہ پہلے جب میں ملاقات کے لیے گیا تو ایک بہت ہی پرانی نظم جو حضرت پھوپھی جان نے مجھے قادیان کے زمانے میں سنائی تھی اس کے ایک دو شعر سُنانے کو کسے تو ان کے چہرے پر عجیب مسکراہٹ پیدا ہوئی کہ تم اب تک وہ باتیں یاد رکھتے ہو۔حضرت پھوپھا جان کے ساتھ اگر چہ اس لحاظ سے طبیعتوں کا جوڑ طبعی نہیں تھا، لیکن اس کے باجود آپس میں ایسی محبت اور ایسا غیر معمولی تعلق تھا اور ایسی وفا تھی جو نہ لحاظ سے مثالی تھی۔اس کا میں خصوصیت کے ساتھ اس لیے ذکر کریم ہوں کہ بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ جی طبیعتوں کا جوڑ نہیں ہے جو صاحب کرام لوگ ہوں۔وہ طبیعتوں کا جوڑ نہ بھی ہو تو وہ اچھی باتیں نکال کر ان کی قدر کر کے ان سے جوڑ پیدا کر لیا کرتے ہیں اور جو صاحب کرام نہ ہوں ان کو بے جوڑ باتیں زیادہ دکھائی دیتی ہیں اور جہاں جوڑ ہو سکتا ہے انہیں وہ نظر انداز کر دیا کرتے ہیں اس لیے خصوصیت سے میں خطبہ میں اس کا ذکر کرنا چاہتا تھا۔کہ آپ کی زندگی اس لحاظ سے بھی نمونہ تھی۔آپ کا کرام کی اولاد ہونا یعنی ان لوگوں کی اولاد ہونا میں کو خدا تعالیٰ نے غیر معمولی کریمانہ اخلاق بخشے ہوں اس بات سے بھی ثابت تھا کہ آپ کے اندر یہ کر لیا نہ صفت موجود تھی کہ اگر کوئی طبیعت کا اختلاف بھی ہے تو اسے نظر اندازہ کر کے جو خو بیاں اور نیکیاں ہیں ان سے تعلق جوڑ لیں۔چنانچہ آپ کی ساری زندگی کے تعلقات میں یہ بات ہمیشہ غالب رہی کہ خوبیوں پر نظر رکھ کر ان سے آپ تعلق جوڑا کرتی