دُختِ کرام

by Other Authors

Page 145 of 497

دُختِ کرام — Page 145

۱۳۳ سگ ہیگ کا مشن ہاؤس جدید طرز کی بہت صاف ستھری جگہ ہے اندر داخل ہوتے ہی ایک طرف بیت کا باغ تھا اور دوسری طرف ملاقاتی کرے تھے۔دوسری منزل پر رہائشی کمرے تھے۔ہمارے لیے ایک کافی بڑا روشن بڑے بڑے شیشوں والا کمرہ تیار کیا گیا تھا۔جو اہل خانہ کی خوش ذوقی کا ثبوت دے رہا تھا۔دا را گست کی صبح کو جب بیگ میں ہماری آنکھ کھلی تو امی کو اور مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ ہم HAGUE میں بیٹھے ہیں۔اس قدر اچانک یہ پروگرام بنا کہ خواب کا گمان ہوتا تھا۔اسی دن حافظ صاحب ہمیں میاں کی مشہور پینٹنگ PANORAMA دکھانے لے گئے جس بلڈنگ میں یہ پینٹنگ ہے وہ بالکل معمولی نوعیت کی عمارت تھی اس میں تین کمروں میں اسی مصور کی بنائی ہوئی تصویروں کی نمائش ہوئی تھی۔ان کردوں سے ایک اندھیرا اور پراسرار راستہ نکلتا تھا۔جو صرف موم بتیوں سے روشن کیا گیا تھا۔اس کے آخر میں ایک سیٹرھی تھی جس کے ذریعہ ہم اوپر پہنچے۔اوپر پہنچ کر ہم ششدر رہ گئے ایک نئی دنیا ہمارے سامنے پھیلی ہوئی تھی۔چند لمحوں کے لیے ہم بھی سمجھے کہ یہ باہر کا نظارہ ہے لیکن حافظ صاحب نے جلد ہی وضاحت کی کہ یہی وہ مشہور PANORAMA - پینٹنگ ہے یہ اتنی خوبصورت اور قدرتی ہے کہ اس پر حقیقت کا گان -