دُختِ کرام

by Other Authors

Page 97 of 497

دُختِ کرام — Page 97

۸۵ 1941 میری تکلیف سے بھی بڑھ کر تکلیف ہوتی ہے جون یا جولائی میں ایک شام آپ کو شدید پیٹ درد ہو گئی۔آپ نے اپنے پاس مجھے ٹھہرنے کو کہا۔ایک ایک منٹ بعد بے چینی سے آپ کروٹ لیتے کبھی ایک کبھی دوسری دوائی استعمال کرتے اور فرماتے کہ آہٹ نہ ہو مبادا بیگم صاحبہ بیدار ہو جائیں مجھے بار بار کہتے کہ سو جاؤ مجھے بھلا نیند کیسے آتی بالاخر تین بجے آپ کو نیند آئی تو میں بھی فرش پر پاس ہی سو گیا تا کہ خدا الضرورت جلد بیدار ہو جاؤں۔پھر نمانه فجر کے وقت باہر چلہ گیا آپ بجے کے قریب بیدار ہوئے تو خادمہ سے میرے متعلق دریافت کیا اور فرمایا وہ ساری رات جاگتے رہے ہیں اس نے کہا وہ ناشتہ کر رہے ہیں چند گھنٹے بعد مجھے کجا یا اور کہا کہ میری راتیں اکثر ایسی گزرتی ہیں آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ میری زندگی کا کیا اعتبار ہے میں سچ کہتا ہوں کہ ایسی حالت میں مجھے اگر زندگی کی خواہش ہے تو صرف اور صرف اس لیے ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ مہلت دے تو بقیہ زندگی بیگم صاحبہ کی خدمت کرکے ان کی خدمت کا کچھ صلہ ادا کر سکوں۔میرے بعد انکی خدمت میں کوتاہی نہ کی جائے۔۔۔۔حضرت بیگم صاحبہ نے جو آپ کی خدمت کی تھی آپ اس کے لیے بے حد شکر گزار تھے اس