دُختِ کرام — Page 95
صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب ابن سید نا حضرت خلیفتہ اسیح اثنانی رقم فرماتے ہیں :- بچپن سے آپ کے متعلق میرا تاثر یہ ہے کہ ہم خاندان حضرت مسیح موعود کے بچوں کو باوجود عمر اور رشتہ میں چھوٹا ہونے کے ہمیشہ بہت ادب سے پکارتے تھے اور بہت ہی محبت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور اسی طرح سلوک کرتے تھے۔نیز ان کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ ہم لوگ اپنے اخلاق اور اعمال میں ایک نمونہ ہوں اور خلاف شرع اور اخلاق کوئی بات ہم سے سرزد نہ ہو چنانچہ کوئی نا پسندیدہ بات آپ دیکھے پاتے تو بلا جھجک فوراً ٹوک دیتے اور اظہار فرماتے کہ یہ بات ہیں زیب نہیں دیتی آپ کا یہ عمل حضرت مسیح موعود سے شدید محبت کے باعث تھا۔اور اسی وجہ سے آپ اپنے اہل خانہ ہماری چھوٹی پھوپھی جان کا اتنا احترام کرتے تھے کہ دیکھ کر حیرت آتی تھی۔۔۔۔۔( اصحاب احمد جلد دوازدهم ) مکرم منشی عزیز احمد صاحب نے لکھا :۔یتنامی بیکسوں غرباء اور غریب طالب علموں کی مالی مدد کرتے اقارب اور پرانے خدمت گزاروں سے حسن سلوک کرتے۔آپ بلند پایہ مہمان نواز تھے۔ایک دفعہ حضرت مولاوی