دُختِ کرام

by Other Authors

Page 81 of 497

دُختِ کرام — Page 81

49 میرے پر کھول دیتے۔اللہ تعالی تم کو اپنی امی کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرماتے گھر میں مختلف قسم کی تکالیف بھی آئیں تنگیاں بھی آئیں لیکن اس خدا کی بندی نے اپنے سیکے میں ان تکالیف کا کبھی بھی ذکر نہ کیا۔خود اپنے نفس پر سب کچھ برداشت کیا، لیکن دوسروں کو اپنی تکلیف میں شامل کرنا گوارہ نہ کیا۔وقت تھا گزر گیا۔میری بچی۔مجھے بڑی خوشی ہو گی۔تم بھی اپنی اپنی کی طرز ہی اختیار کرد تمہارے لیے ایک بہترین نمونہ ہیں۔۔وه اللہ تعالیٰ کے لیے انتہا احسانوں کا شکریہ حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب اپنی لمبی بیماری سے شفایابی پر ایک مضمون میں تحریر فرماتے ہیں :۔" میری اس بیماری سے رہائی محض اللہ تعالیٰ کے کرم کا نتیجہ ہے میں آج سے ۵ سال قبل خستم ہو گیا ہوتا۔لیکن میرے بزرگوں میرے عزیزوں میرے مخلص دوستوں اور اس برادری کے افراد نے جن کو حضرت مسیح موعود نے ایک دوسرے سے منسلک کر دیا ہے میری چلتی پھرتی تصویر انہیں کی دُعاؤں کا کرشمہ ہے جو انہوں نے مضطربانہ اور بے قراری کے جذبہ کے تحت میرے لیے کیں۔انہوں نے مجھے اپنے مولا کریم سے